بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم
اللہ تعالی کو گواہ بنا کر نکاح کرنا
نکاح منعقد ہونے کے لیے دولہا و دلہن کی جانب سے ایجاب و قبول کرتے وقت شرعی گواہوں (دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں) کا موجود ہونا شرعاً ضروری ہوتا ہے، پس گواہوں کی غیر موجودگی میں اللہ کو گواہ بنا کر لڑکا لڑکی کے ایجاب و قبول کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہو گا۔
حوالہ:
▪الفتاوی الھندیہ 1/268
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 1/178
▪فتوی جامعہ بنوری ٹاون کراچی 144007200378
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ