اگر کسی شخص کو احتلام ہوا یا اس نے بیوی سے ہمبستری کی اور پھر غسل کر لیا اور غسل کرنے کے بعد منی کے قطرے نکلے ہوں، تو اگر سونے، زیادہ چلنے یا پیشاب کرنے کے بعد منی کے قطرے نکلے ہوں، تو چونکہ شہوت اور دفق کے بغیر منی کے قطرے نکلے ہیں، لہذا اس پر غسل واجب نہیں ہوگا، اور اگر سونے ، زیادہ چلنے یا پیشاب کیے بغیر منی کے قطرے نکلے ہوں، تو اس شخص پر واجب ہے کہ وہ دوبارہ غسل کرے۔
کما فی الشامیۃ:
وكذا لو خرج منه بقية المني بعد الغسل قبل النوم أو البول أو المشي الكثير نهر أي لا بعده؛ لأن النوم والبول والمشي يقطع مادة الزائل عن مكانه بشهوة فيكون الثاني زائلا عن مكانه بلا شهوة فلا يجب الغسل اتفاقا زيلعي(ج: 1، ص: 160، ط: دار الفکر)
وفی الھندیۃ:
لو اغتسل من الجنابة قبل أن يبول أو ينام وصلى ثم خرج بقية المني فعليه أن يغتسل عندهما خلافا لأبي يوسف - رحمه الله تعالى - ولكن لا يعيد تلك الصلاة في قولهم جميعا. كذا في الذخيرة ولو خرج بعد ما بال أو نام أو مشى لا يجب عليه الغسل اتفاقا. كذا في التبيين.
(ج: 1، ص: 14، ط: دار الفکر)