Type Here to Get Search Results !

Comments

محرم اور نامحرم رشتہ داروں کی تفصیل



 جس مرد و عورت کے درمیان نسبی رشتہ یا رضاعی رشتہ یا ازدواجی رشتہ کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو وہ آپس میں محرم ہیں۔ بالفاظ دیگر تمام اصول (یعنی والدہ، دادی، نانی وغیرہ اوپر تک) اور فروع( یعنی بیٹی، پوتی، نواسی وغیرہ نیچے تک) محارم ہیں، اسی طرح بہن اور بہن کی اولاد( یعنی بہن کی بیٹی، پوتی،نواسی وغیرہ)، اسی طرح بھائی کی اولاد( بیٹی، پوتی، نواسی وغیرہ) ، پھوپھی اور خالہ بھی محارم میں شامل ہیں،اسی طرح بیوی کی ماں (خوش دامن/ ساس) اور اس کی دادی،نانی وغیرہ، بیوی
کی بیٹی (جو کسی اور شوہر سے ہو اور آپ کے زیرِ کفالت ہو ) جب کہ بیوی سے صحبت کی ہو، والد کی منکوحہ (جس کو ہمارے عرف میں سوتیلی ماں کہا جاتا ہے) اور بیٹے کی منکوحہ (بہو) بھی محارم میں سے ہیں، یہی تمام رشتے اگر رضاعی ہوں تو ان کا بھی یہی حکم ہے۔


 حوالہ:

▪الدرالمختار مع ردالمحتار 3/28

▪فتوی جامعہ بنوری ٹاون کراچی 144012200932

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Latest Deals