A question asked from Mufti Abdul Wahab saying that some people kiss their thumbs when they listen the name of Hazrat Muhammad (PBUH) appears during Azan or in any place. What Sharia says about it? In urdu:
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔
مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ جب اذان یا کسی جگہ بھی حضرت محمد ﷺ کا نام آ جاتا ھے تو وہ اپنے انگوٹھے چومتے ہیں اس بارے میں رھنمائی فرمائیں؟
وعلیکم السلام۔۔۔
اذان کے وقت انگوٹھے چومنے اورآنکھوں سے لگانے کی کوئی صحیح دلیل نہیں ہے اورنہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اوربعد کے خیرالقرون میں اس کاثبوت ملتاہے،اسی وجہ سے اس عمل کو بعد والے علماء نے ناجائزاوربدعت بتایاہے
جیسا کہ امام جلال الدین سیوطیؒ لکھتے ہیں:
"الأحادیث التي رویت في تقبیل الأنامل و جعلھا علی العینین عندسماع اسمه صلى الله علیه و سلّم من المؤذّن في كلمة الشھادۃ كلّھا موضوعًا."
ترجمہ:وہ حدیثیں جن میں مؤذن سے کلمہ شہادت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کانام سنتے وقت انگلیاں چومنے اورآنکھوں پررکھنے کاحکم آیاہےوہ سب کی سب موضوع اورجعلی ہیں۔
Keep Reading:
- غسل کرنے کے بعد منی کے قطرے
- حلال پرندے, جانور کون سے ہیں ؟
- نماز کے وقت میں ماہواری آنے پر اس کی قضا کا حکم
Watch Our Latest Videos:
اسی طرح ملاعلی قاریؒ فرماتے ہیں:
"بسند فیه مجاهیل مع انقطاعه."