ایک عورت نے وضو کیا اور پھر بچے کو دودھ پلایا تو آیا اس سے اس کا وضو ٹوٹ گیا؟
الجواب بعون الملک الوہاب!!
صورت مسئولہ میں دودھ کا پستانوں سے نکلنا ناقض وضو نہیں ،بلکہ وضو باقی رہے گا اس لیے کہ وضو نجاست کے نکلنے کی وجہ سے ٹوٹتا ہے اور دودھ نجس نہیں لہذا وضو نہیں ٹوٹے گا۔
''(وینقضہ خروج) کل خارج( نجس منہ) الخ
( الدر المختار علی ہامش الرد :١ ٩٩)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب