السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ خیریت عافیت سے ھونگے عرض یے کہ اگر کوئی غیر مسلم مسلمان ھوتا ھے تو کلمہ طیبہ پڑھائیں ۔ یا کلمہ شہادت ۔ لازمی کونسا ہے جس کے بعد مسلمان شمار ھوگا؟
وعلیکم السلام۔۔۔
جو شخص اسلام میں داخل ہونا چاہے اس کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ سچے دل سے اللہ تعالیٰ کے ایک ہونے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دے اور یہ دونوں کلمہ شہادت سے حاصل ہوجاتی ہیں۔
نیز بہتر ہے کہ اسلام لانے سے پہلے غسل کرکے اچھی طرح طہارت حاصل کرلے۔
(مستفاد: فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱؍۲۰۲