What Islamic sharia suggests if a women gets menses during Aitikaf in any of the Ashra of Ramadan? answer in urdu language.
دوران اعتکاف عورت کو ماہ واری شروع ہوگئ تو کیا اعتکاف ختم کر کے باہر آئے گی یا اعتکاف جاری رکھے گی ؟
جواب :
اگر دوران اعتکاف عورت کے ایام شروع ہوجائیں تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا ، ایسی حالت میں عورت اعتکاف چھوڑ دے اور بعد میں روزے کے ساتھ ایک دن کے اعتکاف کی قضا کرے ، سال کے جن دنوں میں روزے رکھنا منع ہے ، اس کے علاوہ کسی دن مغرب سے دوسرے دن کے غروب آفتاب تک ایک دن رات کے اعتکاف کی قضا کرنی ہوگی.
بدائع الصانع (2/ 116):
ولو حاضت المرأۃ فی حا الاعتکاف فسد ، لأن الحیض ینافی أھلیۃ الاعتکاف لمنا فاتھا الصوم ولھذا منعت من انعقاد الااعتکاف فتمنع من البقاء :فقط واللہ اعلم .