How about selling and buying cigarette, dipping tobacco, or moist snuff in Islam?
نسوار اور سگریٹ کا واپار کرنا کیسا ہے؟
سگریٹ کی خریدو فروخت جائز ہے، تاہم اس سے بہتر کوئی اور حلال کاروبار میسر ہو تو وہ اختیار کرنا چاہیے۔
فتاوی رشیدیہ میں ہے:
’’سوال: حقہ پینا، تمباکو کا کھانا یا سونگھنا کیسا ہے؟ حرام ہے یا مکروہ تحریمہ یا مکروہ تنزیہہ ہے؟ اور تمباکو فروش اور نیچے بند کے گھر کا کھانا کیسا ہے؟
جواب: حقہ پینا، تمباکو کھانا مکروہِ تنزیہی ہے اگر بو آوے، ورنہ کچھ حرج نہیں اور تمباکو فروش کا مال حلال ہے، ضیافت بھی اس کے گھر کھانا درست ہے‘‘۔